۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علی پور میں انہدامِ جنت البقیع کے خلاف احتجاجی مجالس

حوزہ/ جنت البقیع کے انہدام کی برسی کے موقع پر علی پور میں بھی احتجاج کیا گیا ۔ انجمنِ جعفریہ و علمائے البلاغ کے زیرِ اہتمام اور مولانا میر محفوظ رضا امامِ جمعہ کی نگرانی میں دارالزہرا میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مجالسِ عزا کا انعقاد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جنت البقیع کے انہدام کی برسی کے موقع پر علی پور میں بھی احتجاج کیا گیا ۔ انجمنِ جعفریہ و علمائے البلاغ کے زیرِ اہتمام اور مولانا میر محفوظ رضا امامِ جمعہ کی نگرانی میں دارالزہرا میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مجالسِ عزا کا انعقاد ہوا۔

الحاج سید مکمل رضا فرزندانِ مرحوم الحاج اقبال حسین مولانا محمد مقداد عابدی الحاج میر علی رضا (رضا بھائی) اور ادارۂ جنت البقیع کے نوجوان ان مجلسوں کے متظم تھے۔

مولانا سید زاہد احمد نونہال ذاکر سید علی اشتر عابدی مولانا سید مدبر حسین میثم مہمان عالم مولانا غلام محمد مہدی خان ( چیف قاضی تملناڈو نے خطاب کیا۔ ذاکرین و شعراء نے نزرانۂ عقیدت پیش کیا ۔ذاکرِ اہلیبیت ابوطالب رحمتی اور آفتابِ نظامت ناطق علی پوری نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔ شعرائے بزمِ میثم نے دفترِ علی چینل میں مسالمہ کا انعقاد کیا جس کی صدارت مولانا ڈاکٹر محمد رفیع نے کی۔

اسی طرح ادارۂ کنیزانِ فاطمہ زہرا (س)کی جانب سے ہر سال کی طرح مجالسِ عزا منعقد کی گئیں۔ ان مجلسوں سے ذاکرہ شاہدہ رضوی حیدرآبادی ، ذاکرہ سیدہ اصغری نے خطاب کیا ۔صدر سیدہ زہرا بانو سکریٹری سیدہ مجیب النساء نے مہمان ذاکرات کا خیر مقدم اور شکریہ ادا کیا۔ 8 شوال المکرم کی شب کی مجلس میں بعدِ مرثیہ خوانی علمائے کرام نے ظلم اورظالم حکمرانوں اور آلِ سعود و آلِ یہود کے خلاف نعرے لگائے اور بارگاہِ الٰہی میں جنت البقیع کی تعمیر اور مظلوموں کے حق میں دعا کی۔

اس موقع پر مولانا میر اظہر حسین رکن وقف بورڈ کرناٹک، مولانا آغا سید علی باقر، مولانا میر دلاور حسین عابدی، مولانا سید ثالث رضا، مولانا میر مجسم رضا، صدرِ بزمِ میثم زاہد علی پوری، صدرِ انجمن الحاج میر ہاشم رضا، پی آر او میر محمدجعفر کے علاوہ بڑی تعداد میں نوجوان بزرگ بچوں نے حصہ لیا۔ منتظمین کی طرف سے تمام مجلسوں میں تبرک کا اہتمام کیا گیا تھا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .